ٹیکسی ڈرائیور نے گردن موڑ کر پچھلی سیٹ پر بیٹھی معمر خاتون سے پوچھا۔ ”کیا آپ کے دانت اصلی ہیں۔“ ”کیا بکواس کرتے ہو۔ تمہیں ایسا سوال کرنے کی جرأت کیسے ہوئی۔“ ”محترمہ آگے راستہ خراب ہے اس لیے پوچھا تھا کہ دانت نقلی ہوں تو پہلے ہی اتار کر محفوظ کر لیں۔ ورنہ ٹیکسی کے جھٹکوں سے منہ کٹ جائے گا۔“