ایک غریب شاعر سڑک پر تقریباً بھاگتے ہوئے جا رہا تھا ایک ادیب دوست نے انہیں پریشان دیکھا تو روک کر وجہ پوچھی شاعر صاحب سانس درست کرتے ہوئے بولے:”میری بیوی بیمار ہے میں کفن دفن کا انتظام کرنے والوں کے پاس جا رہا ہوں“۔ دوست نے حیرانی سے پوچھا:”حضرات ڈاکٹر کے پاس یا کفن دفن والوں کے پاس؟“۔ شاعر نے اداس لہجے میں جواب دیا:”تم سے کیا پردہ تم تو جانتے ہو کہ میں بہت غریب ہوں بیچ کے دلال کی فیس کا بار برداشت نہیں کر سکتا“۔