لندن کی ایک بیکری کے سینڈوچ عموماً ملکہ کے لئے قصر بلنگھم میں جاتے تھے۔ دوستوں کے مشورے پر بیکری والے نے دوکان پر ایک بڑا سا بورڈ نصب کرایا جس پر تحریر تھا۔”ہمارے سینڈ وچ ملکہ معظمہ بڑے ذوق و شوق سے نوش فرماتی ہیں۔“ قریب کے دوسرے بیکری والے کو اس کی یہ بات کچھ زیادہ پسند نہیں آئی اس نے بھی فوراً ہی اپنی دوکان پر اس مضمون کا بورڈ لگوایا۔ ”اللہ ہماری ملکہ معظمہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے“