ایک دفعہ قائداعظم ایک جج سے کسی معاملے میں الجھ پڑے جب بحث طول پکڑ گئی تو جج نے تنگ آ کر کہا ”مسٹر جناح! ” میں آپ کی بے سروپا باتیں ایک کان سے سن رہا ہوں اور دوسرے کان سے نکال رہا ہوں“۔ قائداعظم نے حاضر جوابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا۔ ”شاید اس لیے کے آپ کے دونوں کانوں کے درمیان کی جگہ خالی ہو“۔