01:31    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

لطیفہ - جنگ عظیم دوم

585 0 0 00

جنگ عظیم دوم

جنگ عظیم دوم کے دوران جرمنی میں بیمار جنگی قیدیوں کو ایک نوجوان لیڈی ڈاکٹر‘ صبح پانچ بجے سوتے ہوئے اٹھا دیتی تھی۔ اگر کوئی قیدی اٹھنے میں ذرا سستی کرتا تو سخت سردی کے عالم میں اس کے اوپر سے کمبل کھینچ لیتی۔ کچھ دنوں تک بیمار قیدیوں نے اس کے مظالم برداشت کئے مگر صبر کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ آخر انہوں نے سونے سے قبل دماغ لڑایا۔ اور لیڈی ڈاکٹر کے مظالم سے نجات حاصل کرنے کی ایک ترکیب پر متفق ہو کر سوگئے۔ اگلے روز صبح پانچ بجے جب لیڈی ڈاکٹر قیدیوں کو جگانے کے لئے نازل ہوئی تو اس نے دیکھا کہ تمام قیدیوں کے شب خوانی کے لباس تہہ کئے سرہانے کی میز پر پڑے ہیں اور قیدی برہنہ جسم پر کمبل لپٹے نیند کے مزے لے رہے تھے۔ اس کے بعد اسے کسی قیدی کے جسم سے کمبل نوچنے کی ہمت نہ ہوئی۔
0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔