عصمت چغتائی جب بمبئی سے لکھنوٴ کے لئے روزانہ ہونے لگیں تو شاہد لطیف (ان کے شوہر) نے کہا۔ ”عصمت تم لکھنوٴ سے میرے لئے دو چیزیں لانا مت بھولنا۔ ایک تو کرتے‘ دوسرے مجاز۔“ عصمت لکھنوٴ میں مجاز سے ملیں تو شاہد لطیف کی فرمائش دہرا دی۔ مجاز بولے ”اچھا گریباں اور چاک گریباں دونوں کو منگوائے ہیں۔“