مسز کیا نیلی اپنے بیٹے کو جھنجھوڑ رہی تھی ”سکول کا وقت ہو گیا۔ جلدی اٹھو ۔ تمہیں سکول جانا ہے۔ ”ممی میں سکول نہیں جاؤں گا۔ مجھے سکول سے نفرت ہے۔ بچے مجھے پسند نہیں کرتے۔استانیاں مجھے نفرت سے دیکھتی ہیں۔ سکول کا سارا سٹاف مجھے نا پسند کرتا ہے۔“ ”مگر تمہیں سکول جانا ہے۔“اس کی ممی نے کہا۔”تم اب بچے نہیں۔ چالیس برس کے ہو اور سکول کے ہیڈ ماسٹر ہو۔ “