ہوٹل میں گاہک نے ویٹر کو نخوت بھرے لہجے میں بلایا اور کہا:”فرائی انڈے لے کر آوٴ‘ زیادہ کچے ہوں نہ زیادہ پکے انہیں الٹے مت کرنا‘ گھی زیادہ ڈالنا‘ دونوں پر ذرا سا نمک ڈال دینا‘ کالی مرچ مت چھڑکنا‘ زردی سخت نہ ہونے دینا اور نیچے سے جلے ہوئے نہ ہوں“۔ آڑرد سننے کے بعد ویٹر کھڑا رہا تو ان صاحب نے غصے سے کہا:”یہاں کھڑے کیا کر رہے ہو جاتے کیوں نہیں؟“۔ ویٹر نے پوچھا:”سر! انڈے کس مرغی کے ہونے چاہےئں“۔