ایک فوجی افسر جوانوں کو مسلسل دوڑائے چلا جا رہا تھا جبکہ جو ان مسلسل دوڑ کر بہت زیادہ تھک چکے تھے اچانک افسر نے ان کو روک کر کہا ”میں آنکھیں بند کرتا ہوں تم میں سے جو مزید دوڑنا چاہے وہ ایک قدم آگے آ جائے“۔ یہ کہہ کر افسر نے آنکھیں بند کر لیں جب اس نے آنکھیں کھو لیں تو دیکھا کہ ایک فوجی گھبرایا ہوا آگے کھڑا ہے۔ افسر نے اسے شاباش دی اور کہا:”شاباش! اس ملک کو تم جیسے جوانوں کی ہی ضرورت ہے“۔ جوان بولا:”سر! میری بات سنیں میں ایک قدم آگے نہیں ہوا بلکہ یہ سب ایک قدم پیچھے ہو گئے ہیں“۔