01:55    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

لطیفہ - ڈیپارٹمنٹل

606 0 0 03

ڈیپارٹمنٹل

ایک نوجوان ایک مہنگے اور فیشن ایبل علاقے کے بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں داخل ہوا اور سیلز گرل سے بولا۔”یہ سلیپنگ گاوٴن لے جائیں چار ہزار روپے کا ہے۔“ سیلز گرل نے مشورہ دیا۔ ”نہیں نہیں“۔ یہ تو بہت مہنگا ہے نوجوان بولا۔“ تو پھر یہ میک اپ کٹ لے جائیں ‘ ڈھائی ہزار روپے کی ہے۔“ یہ بھی مہنگی ہے اس سے کم قیمت کی کوئی چیز دکھائیں۔ اچھا یہ پرفیوم لے جائیں سات سو روپے کا ہے۔ سیلز گرل بولی۔”یہ بھی میری گنجائش سے زیادہ ہے اس سے بھی سستی کوئی چیز دکھائیں۔ نوجوان نے فرمائش کی۔”تو پھر آپ ایسا کریں یہاں سے کوئی چیز خریدنے کی بجائے کونے والے موچی سے اپنی منگیتر کے جوتوں میں نئی ایڑیاں لگوا دیں۔“ سیلز گرل نے شیریں لہجے میں مشورہ دیا۔
3.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔