عظیم انگریزی مصنف ایج ویلز جب سخت بیمار ہوا اور زندگی کو کوئی امید باقی نہ رہی تو اس کے رشتے دار‘ دوست اور لواحقین کی خواہش تھی کہ اس کے منہ سے کچھ ایسے کلمات نکلیں جو بطور یاد گار ہمیشہ یادر رکھے جائیں۔ جب ان لوگوں نے اس عظیم رائٹر کو بار بار تنگ کیا تو اس نے تلخ لہجہ میں جواب دیا۔ ”آپ دیکھ نہیں رہے کہ مرنے میں مصروف ہوں؟“