ایک انگریز پاکستان کی سیر کرنے آیا۔ وہ ایک پاکستانی گائیڈ کو لے کر لاہور کی سیر کر رہا تھا ریلوے پھاٹک بند تھا۔ انگریز نے گاڑی کھڑی کی اور دیکھا کہ ایک پاکستانی کندھے پر سائیکل اٹھائے ریلوے پھاٹک کراس کر رہا ہے۔ انگریز نے پاکستانی گائیڈ سے پوچھا کہ یہ شخص کیا کر رہا ہے؟ گائیڈ نے انگریز کو بتایا کہ اصل میں پاکستانی قوم کے پاس وقت نہیں ہے وہ گاڑی آنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔ اس لئے یہ شخص سائیکل کندھے پر اٹھائے پھاٹک کراس کر رہا ہے۔ جب گاڑی گزر گئی تو انگریز نے پھاٹک کراس کر کے دیکھا۔ وہی شخص دوسری طرف بندر کار تماشا دیکھنے میں مشغول تھا۔