ایک پادری مدت سے قبائلیوں میں اپنے مذہب کا پرچار کر رہا تھا۔ ایک دن اس نے مذہبی معلومات کا امتحان لینے کے لئے پوچھا۔ ”پہلا آدمی کون تھا؟ دلاری تم ! بتاوٴ۔“ دلاری کے رخسار سرخ ہو گئے اس نے شرماتے ہوئے کہا۔ ”میں سب کے سامنے نہیں بتا سکتی جب آپ اکیلے ہوئے تو نہ صرف پہلے کا بلکہ باقی سب کا بھی بتا دوں گی۔“