ایک کنجوس رئیس کے پاس ایک فقیر گیا اور سوال کیا اللہ کے نام پر ایک روپیہ دے دو۔ رےئس نخوت سے بولا۔ ”یہ ہماری شان کے خلاف ہے کچھ زیادہ مانگو۔“ فقیر خوش ہو کر بولا۔ ”چلو پانچ روپے ہی دے دو“ رےئس پھر غرور سے بولا۔ ”ابھی کچھ زیادہ مانگو ہمیں شرم آتی ہے“ فقیر کے دل میں لڈو پھوٹنے لگے کہ اب اچھا مال ہاتھ آئے گا وہ خوشی سے چلا کر بولا۔ ”اچھا بابا! خدا تمہیں لمبی عمر دے۔ مجھے ایک ہزار روپیہ دے دو“ رئیس بولا۔ ”ہاں اب تم نے ٹھیک مانگا ہے اب میں کم از کم فخر سے یہ جواب تو دے سکتا ہوں کہ فی الحال میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔“