01:59    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

ڈاکٹر خواجہ عابد نظامی - بچوں کی نظمیں

1007 0 0 00

وقت کا گھوڑا بھاگا جائے

بھاگا جائے ، ہاتھ نہ آئے

 

وقت کا گھوڑا تیز ہے اتنا

یوں سمجھو میزائل جتنا

 

پاک وطن کے پیارے بچو!

قوم کی آنکھ کے تارے بچو!

 

قدر کرو تم وقت کی ہر دم

دور رہے گا تم سے ہر غم

 

وقت کو ناحق جو کھوتے ہیں

پچھتاتے ہیں اور روتے ہیں

 

لیکن جو ہیں اچھے بچے

محنتی ، ہمت والے، سچے

 

لکھتے پڑھتے رہتے ہیں جو

آگے بڑھتے رہتے ہیں جو

 

اک دن لائق بن جائیں گے

لائق فائق بن جائیں گے

 

قائد اور اقبال بنیں گے

ملک و وطن کی ڈھال بنیں گے

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔