04:56    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

ظفرفاروقی -

978 3 0 05

نیکی کو اپناتا ہوں

دور بدی سے جاتا ہوں

 

جو بھولے ہیں اپنی راہ

ان کو راہ دیکھاتا ہوں

 

اندھے اور معذوروں کو

منزل تک پہنچاتا ہوں

 

بھوکے اور محتاجوں کے

کام برابر آتا ہوں

 

نفرت کے بازاروں میں

گیت الفت کے گاتا ہوں

 

اچھوں کی صحبت میں ظفر

اپنا وقت بتاتا ہوں

5.0 "2"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔