ایک سیاح پہلی مرتبہ پاکستان میں آیا۔ ایک پھل کی دکان پر جا کر اس نے کیلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا:”یہ کیا ہے؟“۔ دکان دار:”یہ کیلے ہیں“۔ سیاح کہنے لگا:”ہمارے ملک میں تو ڈھائی ڈھائی فٹ لمبے کیلے ہوتے ہیں“۔ پھر اس نے سیب کی طرف اشارہ کر کے پوچھا۔ دکاندار نے جواب دیا:”یہ سیب ہیں“۔ سیاح جھٹ بولا:”ہمارے ملک میں تو پانچ پانچ کلو کے سیب ہوتے ہیں“۔ پھر اس نے تربوز کی طرف اشارہ کیا تو دکاندار عاجزی سے بولا:”جناب! یہ انگور ہیں“۔