ایک دیہاتی پہلی بار جہاز میں سوار ہوا اور پائلٹ سے بولا۔ ”چلو بھئی! چلتے کیوں نہیں“۔ پائلٹ نے غصے سے کہا:”یہ گاڑی نہیں ‘ ہوائی جہاز ہے“۔ دیہاتی نے پوچھا:”اس میں تیل تو پورا ہے نا؟“۔ پائلٹ: ”کیوں! تمھیں تیل کی کیا فکر ہے“۔ دیہاتی: ”اوپر جا کر تیل ختم ہو گیا تو تم کہو گے‘ چلو نیچے اتر کر دھکا لگاوٴ“۔